پیپلزپارٹی ایشوز کی سیاست پر یقین رکھتی ہے: قاضی احمد سعید
لاہور (خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی ا حمد سعید نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے آج پوری عالمی برادری پیپلزپارٹی کو اقتدار کی پرامن منتقلی پر مبارکباد دے رہی ہے۔ پیپلز پرٹی ملکی مفادات کی خاطر حکومت کے ہر اچھے اقدام کو سراہے گی۔ پیپلزپارٹی معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موجودہ حکومت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایشوز کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔