پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت ہر آزمائش میں پوری اترنے والی ہے:اشرف سوہنا
لاہور (خبر نگار) پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے صدر و سابق صوبائی وزیر محنت اشرف خان سوہنا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت ہر آزمائش میں پورا اترنے والی جماعت ہے جبکہ اس سے منسلک ملک بھر کا محنت کش مزدور طبقہ پارٹی کے اندر ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے جس نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پیپلزپارٹی پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے ضلعی صدوروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔