• news

کچا فیروزپور روڈ پر 4 روز سے بارش کا پانی کھڑا ہے

لاہور (خصوصی نامہ نگار)  صوبائی دارالحکومت میں واسا کے ناقص انتظامات نے باران رحمت کو شہریوں کیلئے زحمت بنا دیا ہے، حالیہ دنوں ہونے والی بارش کا پانی چار روز گزرنے کے بعدنشیبی علاقوں میں کھڑا  ہے ، کچا فیروز پور روڈ  کے رہائشی مصطفی کمال پاشانے نوائے وقت کو ٹیلی فون کر کے واسا کے رویہ پر افسوس کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ واسا حکام کو بارش کے دنوں اور اور اب بھی چار روز گزرنے کے بعد بھی مسلسل شکایت کر رہا ہوں کہ  گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کچا  فیروز روز روڈ پر  کے  کے ارد گرد  پانی گھروں کے اندر موجود ہے لیکن بار ہا شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی  شکایت کرنے پر صرف تسلی دی جاتی ہے کہ عملہ اس وقت وی آئی پی ڈیوٹی پر ہے جب آئے گاتو پانی کے نکاس کو یقینی بنالیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن