کوہ نور ہاؤسنگ سکیم فیز I قینچی امرسدھو کا مین سیوریج 15 روز سے بند، لوگوں کو مشکلات کا سامنا
لاہور (پ ر) کوہ نور ہاؤسنگ سکیم فیز 1 قینچی امرسدھو لاہور کا مین سیوریج بند ہے۔ 15 روز سے لوگ گندے پانی سے گزر کر نماز کیلئے مسجد جا رہے ہیں اور بچے سکول جا رہے ہیں۔ ڈینگی وائرس کا خطرہ ہے۔ رانا اشفاق، صفدر بٹ، عباس، ظفر اقبال، بشیر بھٹی نے واسا کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔