• news

بھارت کو منہ توڑ جواب دینا ہو گا: افنان بٹ

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری افنان بٹ نے کہا ہے کہ بارڈر پر بھارتی دہشت گردی پر حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکر یہ ہے۔ حکمرانوں کو کسی خوف کے بغیر بھارت کو منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔ حکمرانوں کو سیاسی مخالفین کیلئے آمر انہ رویہ ختم کر کے جمہوری انداز سیاست اپنانا ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی مخالفین کو شکست دیکر پنجاب کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت کے طور پر سامنے آئیگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن