مفاہمت پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور ہے: اشرف بھٹی
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو سیاسی انتقام کی حامی نہیں، مفاہمت ہماری سیاست کا محور ہے۔ پی ٹی آئی کیخلاف حالیہ پولیس گردی نے پنجاب کے سول آمروں کوبے نقاب کر دیا۔ ہمارے دورحکومت میں کسی سیاستدان یا سیاسی کارکن کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اورنہ اس کی آزادی سلب کی گئی۔