شالامار ٹیچنگ ہسپتال میں جدید کارڈیک سنٹر کا قیام،انجیو گرافی مشین لگانے کا معاہدہ
لاہور (پ ر) دل کے بڑھتے ہوئے امراض کے پیش نظر شالا مار ٹیچنگ ہسپتال میں جدید طرز کے کارڈیک سنٹرکا قیام عمل میں لایاجا رہا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ رز بین الاقوامی کمپنی کی کیتھ لیب مشین کی فراہمی کے لئے معاہدہ ہوا۔ اس سنٹر میں 24 گھنٹے ایمرجنسی علاج کے ساتھ اینجو گرافی، انجیو پلاسٹی، پیس میکر لگانے اور دل کے بائی پاس کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر شالا مار ٹیچنگ ہسپتال احمد وسیم یوسف اور کمپنی کی طرف س یچیف ایگزیکٹو آفیسرمسٹر فاروق سلیم نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز چودھری احمد سعید، شاہد حسین اور چیف ایگزیکٹو شالا مار انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بریگیڈئر (ر) انیس احمد اور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر کامران بابربھی موجود تھے۔