نیٹو افواج کے انخلا کے بعد افغان مجاہدین بھارت کے خلاف جہاد کریں گے: سید صلاح الدین
نیٹو افواج کے انخلا کے بعد افغان مجاہدین بھارت کے خلاف جہاد کریں گے: سید صلاح الدین
مظفر آباد (آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے خلاف برسر پیکار یونائیٹڈ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ اگلے سال نیٹو افواج کے انخلا کے بعد افغانستان سے ہزاروں مجاہدین مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو کر بھارتی جبر اور استبداد کیخلاف جہاد کرینگے۔ انہوں نے یہ بات غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال افغانستان سے نیٹو کے انخلا کے بعد مجاہدین اور بھارتی افواج کے درمیان لڑائی کا دائرہ ناقابل یقین حد تک وسیع ہو جائیگا جو کہ بھارتی افواج کے جانی نقصان کی وجہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی ماہر جنگجوﺅں کا گروہ مقبوضہ کشمیر میں جہادی سرگرمیوں کو تیزکرنے کیلئے بالکل تیار ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حزب المجاہدین کے ایک عسکریت پسند عزیز احمد نے کہا کہ پچھلے تین چار مہینوں سے بھارتی افواج پر مجاہدین کے حملوں میں تیزی آگئی ہے جبکہ اگلے تین چار سال بھارتی قابض افواج کیلئے بہت سخت ہونگے۔ جماعة الدعوة کشمیرکے سربراہ عبدالعزیز علوی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ مجاہدین کو مکمل تعاون فراہم کرینگے کیونکہ اپنے وطن کی آزادی ہماری اولین فرض ہے۔
سید صلاح الدین