• news

کراچی کے بارے میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 2 یا 3 ستمبر کو ہو گا: ذرائع

کراچی کے بارے میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 2 یا 3 ستمبر کو ہو گا: ذرائع

اسلام آباد (اے این این) وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 2 یا 3 ستمبر کو کراچی میں ہو گا جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، آئی جی سندھ اور ڈائریکٹر جنرل رینجرز بھی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کراچی کی صورتحال اور شہر کو فوج کے حوالے کرنے سے متعلق ایم کیو ایم کے م¶قف کے بارے میں کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آئی جی پولیس سندھ اور ڈی جی رینجرز سے بریفنگ لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی کی پاکستان آمد کے موقع پر بھی فاروق ستار نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور وزیراعظم نے انہیں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
خصوصی اجلاس

ای پیپر-دی نیشن