زمبابوے کے خلاف کامیابی کے لئے بلے باز ذمہ داری نبھائیں : اعجاز احمد
لاہور (سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری قومی ٹیسٹ سکواڈ کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز ختم ہوگیا۔کیمپ کے آخری روزصرف شام کا سیشن ہی ہو سکا جس کے دوران کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔کیمپ کے آخری روز سابق ٹیسٹ کرکٹراحتشام الدین نے کھلاڑیوں کوبیٹنگ کے حوالہ سے ٹپس دیں۔کیمپ انچارج سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کھلاڑیوں کو کیچ کی خصوصی پریکٹس بھی کروائی۔ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل خرم منظور، شان مسعود ، یونس خان، اظہر علی، فیصل اقبال، عدنان اکمل، وہاب ریاض، احسان عادل، اور راحت علی،29 اور 30 اگست کی درمےانی شب 3 ستمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹےسٹ مےں شرکت کےلئے روانہ ہونگے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجا ز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آئندہ مےچز مےںجیت کےلئے بیٹنگ لائن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زمبابوے کےخلاف سیریز میں عمر امین اور حارث سہیل کو درست جگہ بیٹنگ کےلئے نہیں بھیجا گیا، ان کھلاڑیوں کو ضائع کیا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم کو عمر اکمل کی ضرورت ہے اور 6 نمبر کی پوزیشن پر ان جےسا بلے باز ہی ٹےم کے لئے سودمند ثابت ہو گا۔ زمبابوے کی کنڈیشن پاکستان کے لئے ٹف ہیں۔ دوسرے ون ڈے میں جیت کےلئے پاکستانی باﺅلرز کو زمبابوے کے ابتدائی بلے بازوں کو جلد آوٹ کرنا ہو گا ورنہ میچ ہاتھ سے نکل جائیگا۔ اسد شفیق ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہے اور پی سی بی ان کو ضائع کر رہا ہے انہیں ٹیم کا مستقل رکن بنانا چاہئے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ با¶لر اعزاز چیمہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم دوسرے ون ڈے میں کم بیک کرے گی، قومی ٹیم کے لئے برا دن تھا، کھلاڑیوں کو مایوس نہیں چاہئے۔ پاکستان ٹیم اس وقت متوازن ہے اور سیرےزز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ زمبابوے کے خلاف کامےابی سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو گا اور آئندہ آنے ولی سیریز میں اس کا فائدہ ہو گا۔ ٹیم میں شمولیت نہ ہونے پر اعزاز چیمہ کا کہنا تھا کہ اس کا افسوس تو ضرور ہے مگر بہتر کارکردگی سے جلد ہی ٹیم میں کم بیک کروں گا۔