• news

سابق فرسٹ کلاس کرکٹرمحمد شفیق کی امداد کیلئے کھیلا جانےوالا میچ بارش کی نذر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر محمد شفیق جونیئر کی امداد کیلئے بینیفٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔بینیفٹ میچ میں سکائی الیون اور سٹارز الیون کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں جس میںسابق کرکٹرز نے شرکت کی۔ بارش کے باعث میچ کی صرف ایک اننگز کھیلی جا سکی، سکائی الیون نے 20 اوروز میں161 رنز بنائے تھے، سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہورالٰہی 50 اور سلیم ملک28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسری اننگز بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکی۔ سابق کرکٹرز کی جانب سے محمد شفیق جونیئر کی امداد کی 2,76,000 روپے کی رقم جمع کرکے ان کے حوالے کی گئی۔سابق کرکٹر سلیم ملک نے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے اور سب کھلاڑیوں کو چاہیئے کہ وہ اچیریٹی میچز میں شرکت کریں اور اپنے ان ساتھیوں کی مدد کریں جو اس وقت مشکل میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن