یقین ہے انڈسٹری جلد اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو گی: صائمہ نور
لاہور( این این آئی)لالی ووڈ سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ عروج و زوال ہر شعبے کا لازمی جزو ہے ‘ مجھے یقین ہے کہ جلد انڈسٹری اپنے پاﺅں پرکھڑی ہو گی اور دوسرے ممالک ہماری فلموں پر رشک کریں گے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ایک دور تھا کہ ہماری فلم انڈسٹری اپنے عروج پر تھی لیکن اگر آج اسکے حالات ٹھیک نہیں تو ہمیں محنت کرنی چاہئے او رانہیں دوبارہ وہیں لانا چاہیے ۔