• news

پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر ون ڈے سیریز برابر کر دی

پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر ون ڈے سیریز برابر کر دی

ہرارے(سپورٹس ڈیسک) محمد حفیظ کی دھواں دھار سنچری کی بدولت دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو90 رنزسے شکست دے کرتین میچوں کی سیریزایک ایک سے برابر کردی۔ فیصلہ کن معرکہ کل ہوگا۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس زمبابوے نے جیت کرپاکستان کوبیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی اوپنرزنے اننگزکا آغازسست روی سے کیا۔ پاکستان کوابتداءمیں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب 12 کے مجموعی سکورپراحمد شہزاد 5 رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ناصرجمشید 32 رنزبناکرایل بی ڈبلیوہوگئے۔ گزشتہ میچ میں 83 رنزکی اننگزکھیلنے والے کپتان مصباح الحق نے23 گیندوں پرصرف 4رنزبناکرپویلین کی راہ لی۔ محمد حفیظ اورعمرامین نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں129 رنزجوڑکرٹیم کوپوزیشن کومستحکم کیا۔ عمرامین نے ون ڈے کیر ئیرکی پہلی نصف سنچری سکورکی۔ وہ 59 کے انفرادی سکورپررن آوٹ ہوئے۔ محمد حفیظ نے ون ڈے کیرئیرکی چھٹی سنچری مکمل کی۔ وہ 136 رنزبنا کرناٹ آﺅٹ رہے۔ حفیظ نے شاہد آفریدی کیساتھ بھی 86 رنزکی پارٹنرشپ قائم کی۔ شاہد آفریدی نے23 گیندوں پر39 رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورزمیں4وکٹ پر299رنزسکورکئے۔ برائن ویٹوری نے دووکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کی ٹیم پاکستانی بولروں کی نپی تلی بولنگ کے سامنے ہدف کے تعاقب میں 209رنزپرڈھیرہوگئی۔ برینڈن ٹیلر79 اورمیلکم والر40 رنزبنا کر نمایاں رہے۔ جنید خان نے15 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جبکہ عبدالرحمن اورسعید اجمل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ حفیظ کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ پاکستان اورزمبابوے کے درمیان تیسرا اورفیصلہ کن میچ کل ہوگا۔
 ون ڈے

ای پیپر-دی نیشن