• news

پاکستان اور بھارت کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان اور بھارت کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

 لاہور(نوائے وقت نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں اور بھارتی پنجاب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔لاہور، شیخوپورہ، قصور اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شمالی بھارت میں تھا۔ بھارتی پنجاب کی ریاست ہماچل پردیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ

ای پیپر-دی نیشن