• news
  • image

زرداری کی باہر پڑی دولت سے ایک ڈالر بھی لے آئیں خود نوازشریف سے ہاتھ ملا لونگا : عمران

زرداری کی باہر پڑی دولت سے ایک ڈالر بھی لے آئیں خود نوازشریف سے ہاتھ ملا لونگا : عمران

لاہور (سپیشل رپورٹر) عمران خان نے عام انتخابات مےں دھاندلی کی فنگر پرنٹس کے ذرےعے تحقےقات کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر سڑکوں پر آکر تحر ےک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت زرداری کی لوٹ مار کی باہر پڑی دولت میں سے ایک ڈالر بھی واپس لے آئے میں نواز شریف سے خود ہاتھ ملا لوں گا‘ مسلم لےگ (ن) بلدےاتی انتخابات مےں شکست کے خوف سے غےرجماعتی بنےادوں پر بلدےاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے ‘ (ن) لےگ نے دھاندلی اورکرپشن کرکے حکومت حاصل کی ہے وہ کس طرح اسکا خاتمہ کر سکتے ہیں‘ عدلیہ نے میرے شرمناک کہنے کا تو نوٹس لے لیا لیکن جہاں پاکستان کی جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے اس پر ایکشن کیوں نہیں لیا جارہا ؟‘ کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپوری تیاری کریں انشاءاللہ کامیابی حاصل کریں گے‘ مسلم لیگ (ن) والے بتائیں انہوں نے ملک اور عوام کا کونسا مسئلہ حل اور وعدہ پورا کیا ہے، جو بجلی کا بحران چھ ماہ میں ختم کرنے کے دعوے کر رہے تھے وہ اب پانچ سال تک جا پہنچے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 148میں کارکنوں سے خطاب میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل میں میرے لاہور کے حلقہ کی درخواست کے منظور ہونے کے بعد یہ خبریں آ رہی ہیںکہ سردار ایاز صادق نے سٹے آرڈر لے لیا ہے۔ اگر وہ صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے جیتے ہیں تو وہ کیوں سٹے آرڈر کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ ہم سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صرف چار حلقوں تک ہی محدود نہ رہے بلکہ اس سے آگے بڑھے اور انتخابات میں ہونےوالی دھاندلی کا فنگر پرنٹس کے ذریعے پورا احتساب کیا جائے۔ جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ہی 1500تھی وہاں آٹھ ہزار ووٹ کس طرح پڑ گیا۔ ہم اپنے حق کے لئے آئینی اور قانونی طریقے سے آواز اٹھائیں گے ورنہ اسکے حل کیلئے پورے پاکستان کے سفر پر نکلیں گے۔ انتخابی مہم میں دعوے کئے گئے کہ زرداری سے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس نکلوائیں گے لیکن یہ زرداری کی لوٹ مار کی باہر پڑی رقم میں سے ایک ڈالر بھی واپس لے آئیں تو میں خود نواز شریف سے ہاتھ ملا لوں گا کہ آپ نے بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ لیکن جن کی خود جائیدادیں اور پیسہ باہر پڑا ہو وہ کیسے دوسروں کا احتساب کریں گے۔ تحریک انصاف آئیگی تو قانون سب کیلئے برابر ہوگا آج ن لیگ کیلئے ایک اور تحریک انصاف کیلئے دوسرا قانون ہے۔
عمران

epaper

ای پیپر-دی نیشن