مشرف کیخلاف عبدالرشید غازی کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
مشرف کیخلاف عبدالرشید غازی کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) عبدالرشید غازی کے قتل کا مقدمہ پرویز مشرف کے خلاف درج نہ کرنے پر پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج جمعہ کو ہو گی۔ درخواست ہارون رشید غازی کی جانب سے ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی۔ توہین عدالت کی درخواست میں آئی جی، ایس ایس پی، ایس ایچ او آبپارہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
توہین عدالت