پاکستان والی بال فیڈریشن کا اجلاس 7 ستمبر کو لاہور میں طلب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن نے جنرل کونسل کا اجلاس 7 ستمبر کو لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان ٹیم کی ورلڈ چیمپیئن شپ کے کوالیفائی راونڈ اور ایشین چیمپیئن شپ میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائیگی۔