• news
  • image
  • text

سوات اوپن گالف ٹورنامنٹ ‘پہلے روز امجد حسین اول رہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سوات کے گالف کورس میں اکیس سال بعد اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا اور تین روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 156 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے روز انڈر آٹھ میں امجد حسین نے اول، امداد حسین دوسری ، طالب حسین،محمد ظہیر اورمحمد اشفاق تیسرے نمبررہے۔ سوات گالف کورس 1964ء میں بنایا گیا تھا اور اس گرائونڈ پر آخری ٹورنامنٹ1992ء میں ہوا تھا۔ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے گرائونڈ کی بحالی کے لئے دن رات کام کیا اور 21 سال بعد کھیل کے قابل بنایا۔سوات گالف کورس122 ایکڑ زمین پر مشتمل اور ایک کلو میٹر لمبا ہے اور اس کو ملک کا سب سے بڑا گالف کورس ہے۔ 

epaper
مینگورہ: پہلے سوات اوپن گالف ٹورنامنٹ کے دوران گالفر شاٹ کیس کررہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن