• news

ایف بی آر نے 3 افسر تبدیل کر دیئے

ایف بی آر نے 3 افسر تبدیل کر دیئے

لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے 3 افسران کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ گریڈ 19 کے ڈاکٹر کمال اظہر منہاس نے کلکٹر کسٹم ایڈجوڈیکشن (ٹو) کراچی کے عہدے کا چارج چھوڑا دیا ہے۔ چیف ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ہے۔ احمد رﺅف نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹم ایڈ جوڈیکشن (ٹو) کراچی کا چارج سنبھال لیا ہے‘ علاوہ ازیں اسسٹنٹ اکاﺅنٹس آفیسر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سید عامر حسین کو لاہور کسٹم ایڈجوڈیکشن کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن