ہسپتالوں کے بجٹ سے7ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے: وقار احمد میاں
ہسپتالوں کے بجٹ سے7ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے: وقار احمد میاں
لاہور)کامرس رپورٹر) پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن تاجران آٹو پارٹس کے صدر وقار احمد میاں نے ہسپتالوں کے بجٹ میں سات ارب روپے کٹوتی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کی طرف فوری توجہ دے کیونکہ بجٹ میں اس قدر بھاری کٹوتی سے غریب مریضوں کے لیے مفت ادویات کا حصول ناممکن ہوجائے گا اور غریب و نادار لوگ سسک سسک کر مرنے پر مجبور ہونگے۔ ایک بیان میں وقار احمد میاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات اٹھائے بالخصوص ہسپتالوں کے حالات درست کرنے کے لیے انہوں نے بہت کام کیا لیکن ہسپتالوں کے بجٹ میں اس قدر بھاری کٹوتی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے تمام اقدامات رائیگاں جائیں گے اور بہت خوفناک صورتحال پیدا ہوجائے گی۔