اپٹما کے انتخابات: بزنس مین گروپ پنجاب اور خیبر پی کے میں کامیاب
اپٹما کے انتخابات: بزنس مین گروپ پنجاب اور خیبر پی کے میں کامیاب
لاہور(پ ر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما) کے سالانہ انتخابات برائے2013-2014 غیر ختمی نتائج کے مطابق گوہر اعجازکی زیر قیادت بزنس مین گروپ نے سینٹرل منیجنگ کیمٹی کے انتخابات میں پنجاب اور خیبر کے پی میں مکمل کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پنجاب میں 6 نشستوں پرنوید گلزار ، عبدالرحیم ناصر، محمود احسان، شیخ محمد اکبر، زاہد انور اور ایس ایم تنویر بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس طرح اپٹماپنجاب کے انتخابات میں ایس ایم منیر چیئر مین پنجاب ، سید علی احسن سینئر نائب چیئرمین ، شاہد فراز ، اور عادل بشیر نائب چیئرمین کے عہدے پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ بزنس مین گروپ کے رہنما گوہر اعجاز نے نئے منتخب عہدے داروں کو مبارکباد دی ہے۔