• news

لاہورچیمبر آف کامرس کے انتخابات ، پیاف فاﺅنڈرز الائنس کا انتخابی مہم تیز کرنے کا اعلان

لاہورچیمبر آف کامرس کے انتخابات ، پیاف فاﺅنڈرز الائنس کا انتخابی مہم تیز کرنے کا اعلان

لاہور)کامرس رپورٹر) پیاف فاﺅنڈرز الائنس 3 ستمبر 2013 ءکو مارکیٹ انجمنوںاور انڈسٹریل ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں اور نمائندوں کی موجودگی میں ظفر علی روڈ پر اپنے انتخابی دفتر کے افتتاح کے ساتھ لاہور چیمبر الیکشن کے لیے انتخابی مہم تیز کرنے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ اس امر کا فیصلہ الائنس سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیاجس کی صدارت میاں محمد اشرف اور میاں انجم نثار نے مشترکہ طور پر کی ۔ اس موقع پر انجینئر سہیل لاشاری ، افتخارعلی ملک، محمد علی میاں، میاں مصباح الرحمن، ملک طاہر جاوید، شیخ محمد آصف، شیخ محمد ارشد، شہزاد علی ملک ، عرفان اقبال شیخ، سید محسن رضا بخاری، فاروق افتخار اور میاں ابوذر شاد بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن