• news
  • image

نوائے وقت نے حمید نظامی اور مجید نظامی کی زیرادارت شاندار کردار ادا کیا: گورنر پنجاب

نوائے وقت نے حمید نظامی اور مجید نظامی کی زیرادارت شاندار کردار ادا کیا: گورنر پنجاب

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے روزنامہ نوائے وقت اور ”دی نیش“ کے ایڈیٹر اِنچیف ڈاکٹر مجید نظامی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، ملکی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ اسلام کی سربلندی، نظریہ¿ پاکستان کے فروغ، پاکستان کے استحکام، جمہوریت کے تسلسل اور آزادی رائے کی حرمت کو برقرار رکھنے کے لئے نوائے وقت نے مرحوم حمید نظامی اور ڈاکٹر مجید نظامی کی زیر ادارت جو شاندار کردار ادا کیا ہے وہ پاکستان کی سیاسی اور صحافتی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بلا شبہ میڈیا انتہائی موثر اور طاقتور medium) ( ہے جس کی مدد سے ہم شعب¿ہ تعلیم کے فروغ میں بہت دور رس نتائج حاصل کرسکتے ہیں، غربت اور دہشت گردی جیسے سنگین مسائل سے بھی احسن طریقے سے نمٹا جا سکتا ہے۔ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی قیادت میں تعلیم کے شعبے میں جو انقلابی اقدامات اُٹھا رہی ہے اس ضمن میں ہمیں ملکی اور بیرون ملک صاحب ثروت پاکستانیوں کا تعاون بھی درکار ہے۔ بچوں کو تعلیم یافتہ کرنے اور اِن کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرانے میں میڈیا بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے ہمیں اس سلسلے میں آپ کا تعاون اور ساتھ درکار ہے۔ ڈاکٹر مجید نظامی نے کہا کہ وہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہیں اور کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے اصولی م¶قف پر کھڑے رہنے پر حکومت کا بھرپور ساتھ بھی دیں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت موجودہ سیاسی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ پوری ایماندار ی اور دیانتداری سے اہم ملکی مسائل حل کرنے کو اوّلین ترجیح دے گی۔
گورنر پنجاب/ مجید نظامی ملاقات

epaper

ای پیپر-دی نیشن