• news
  • image

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی صلاحیت کے حوالے سے تحفظات‘ پنجاب حکومت فوج کے معیار کی حامل انسداد دہشت گردی فورس جلد قائم کرے : نوازشریف

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی صلاحیت کے حوالے سے تحفظات‘ پنجاب حکومت فوج کے معیار کی حامل انسداد دہشت گردی فورس جلد قائم کرے : نوازشریف

لاہور + اسلام آباد (خصوصی رپورٹر + نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جامع پلان ترتیب دے اور انسداد دہشت گردی فورس جلد تشکیل دی جائے جس کی تربیت فوج کے معیار کے مطابق ہونی چاہئے۔ تمام ایجنسیاں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مربوط کوششیں کریں۔ وفاق ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ 10 روز میں ضروری بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے سویلین قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عسکریت پسندوں کے سراغ اور ان سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت کے بارے میں شدید تحفظات ظاہر کئے۔ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف نے پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس قائم کرنے کی ہدایت کی تاکہ پنجاب میں دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔ وہ گذشتہ روز یہاں پنجاب میں ”کا¶نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ“ کے قیام پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وفاقی وزرا احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ خان اور انتظامیہ و پولیس کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے دہشت گردوں کا پتہ چلانے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کی اہلیت کے بارے میں سخت تشویش ہے۔ وفاقی حکومت انسداد دہشت گردی فورس کو کال ڈیٹا انفرمیشن کی فراہمی کے سلسلے میں ہرممکن مدد کرے گی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام ریاستی ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے کارروائیاں بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے نجات دلاکر امن قائم کرنا میری حکومت کی اولےن ترجےح ہے جس کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہےں۔ اجلاس میں نوازشریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان کی جانب سے صوبے مےں دہشت گردی کے خاتمے اور روک تھام کےلئے کئے جانےوالے اقدامات اور انسداد دہشت گردی فورس کے قےام اور انسداد دہشت گردی پلان کے حوالے سے بر ےفنگ دی گئی جس پر وزےراعظم نے قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی استعداد کار پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے تمام قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو اپنے روابط مضبوط کر کے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے مربوط کوشش کر نا ہونگی اور ملک مےں ہر صورت دہشت گردوں کو ناکام بنا کر ملک مےں امن قائم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت اب مزےد تاخےر کئے بغےر جلد از جلد انسداد دہشت گردی پلان ترتیب دے تاکہ دہشت گردی کی روک تھام کےلئے زےاہ بہتر اندار مےں کارروائی کی جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ‘ پنجاب مےں انسداد دہشت گردی فورس کی تربےت فوجی معیار کی مطابق ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا دہشت گرد ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہےں مگر ہم سب نے متحد ہو کر ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا اور دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا‘ دہشت گردی کی وجہ سے ملک کو اور بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دریں اثناءچےنی وفد نے وزےر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں بتاےا کہ لاہور سے کر اچی تک موٹروے کےلئے فزےبلٹی رپورٹ پر کام شروع ہو چکا ہے اور ہماری کمپنی نے حال ہی مےں کانگو مےں 600 کلومےٹر کی موٹروے تےار کی ہے جس پر وزےراعظم نے کہا کہ توقع ہے لاہور سے کراچی تک موٹروے اڑھائی سال سے کم مدت مےں مکمل ہو جائےگی جو ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور ترقی و خوشحالی کےلئے بھی انتہائی اہم کردار ادا کرےگی۔
نوازشریف

epaper

ای پیپر-دی نیشن