• news
  • image

لال مسجد کیس : مشرف کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایس پی ‘ ایس ایچ او کی طلبی

لال مسجد کیس : مشرف کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایس پی ‘ ایس ایچ او کی طلبی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر رضوان اورایس ایچ او آبپارہ کو 2 ستمبر کو طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لال مسجد آپریشن میں شہید ہونے والے عبدالرشید غازی کے صاحبزادے ہارون الرشید غازی نے سابق صدر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے حوالے سے درخواست دی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی والد کے قاتل سابق صدر پرویز مشرف ہیں۔ میرے والد کو لال مسجد آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ عدالتی حکم کے باوجود ایس ایچ او تھانہ آبپارہ سابق صدر کیخلاف مقدمہ درج نہیں کررہے جوکہ توہین عدالت کے مترادف ہے لہٰذا ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے جس پر عدالت نے ایس ایس پی آپریشن اورایس ایچ او آبپارہ کو 2 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔
لال مسجد/کیس

epaper

ای پیپر-دی نیشن