• news

کوئٹہ میں 2 بم دھماکے، بچے سمیت 3 افراد جاںبحق، 2 زخمی

کوئٹہ میں 2 بم دھماکے، بچے سمیت 3 افراد جاںبحق، 2 زخمی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ + ثناءنیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر کھلونا نما بم پھٹنے سے تیرہ سالہ بچہ ہلاک اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ کھلونا نما بم پھٹنے سے تیرہ سالہ بلال احمد اور اس کا دس سالہ بھائی شدید زخمی ہو گئے انہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گیا۔ ادھر تربت کے علاقے مند میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو افراد ہلاک جبکہ خاتون اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ ادھر کوئٹہ میں گاہی خان چوک پر دو گروہوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص نصراللہ ہلاک ہو گیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں گذشتہ روز جمعہ کی مناسبت سے سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔ حساس مقامات پر پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری اور ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تقریباً ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔
کوئٹہ دھماکے

ای پیپر-دی نیشن