اسامہ کی نعش کی تصدیق کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
اسامہ کی نعش کی تصدیق کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
واشنگٹن(آن لائن)ایبٹ آباد آپریشن میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی لاش کی تصدیق کے لیے افغانستان میں قائم امریکی لیبارٹری میں ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا۔ یہ انکشاف حال ہی میں منظر عام پر آنے والی امریکی خفیہ دستاویزات میں سامنے آیا ہے۔القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی کمانڈوز نے یکم مئی 2011ءکی رات پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں آپریشن میں فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا تھا۔ امریکی دفاعی بجٹ کی دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی کہ اسامہ کی موت کے فوراً بعد ان کی لاش کے ڈی این اے کے نمونوں کی جانچ افغانستان میں قائم امریکی ملٹری لیبارٹری میں کی گئی تھی اور تصدیق کی گئی کہ وہ لاش واقعی اسامہ کی تھی۔
اسامہ / ڈی این اے