کاشغر: گوادر اقتصادی راہداری کیلئے سکیورٹی کی گارنٹی ضروری ہے: چینی تھنک ٹینک
بیجنگ (اے این این)چین کے ممتاز تھینک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف سیکیورٹی اینڈ آرمز کنٹرول سٹڈیز نے کہا ہے کہ 18 ارب ڈالر لاگت کے پاکستان چین اقتصادی راہداری کے مجوزہ منصوبے میں پاکستان کی داخلی سیکورٹی کی صورتحال اور بھارت اور افغانستان کے ساتھ اس کے تعلقات اہم کردار ادا کریں گے، اقتصادی راہدری کےلئے سیکورٹی کی گارنٹی ضروری ہے۔ ملکی داخلی سلامتی کی وزارت سے وابستہ انسٹیٹیوٹ آف سیکیورٹی اینڈ آرمز کنٹرول سٹڈیز کے ڈائریکٹر لی وئی (Li Wei) نے بیجنگ میں غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان اقتصادی راہداری کامنصوبہ انتہائی اہم ہے تاہم نہ صرف پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال بلکہ پڑوسی ملکوں کی میں بھی امن وامان کی صورتحال صورتحال اور پاکستان کے اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات اس اقتصادی راہداری کے قیام کی غرض سے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔