• news

حکمران اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں: منظور وٹو

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو نے کہا ہے پیپلز پارٹی آج بھی پنجاب کی بہت بڑی سیاسی قوت ہے، اسکی بربادی کے خواہاں لوگوں کی یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہو گی۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری ایوان صدر میں گارڈ آف آنر لیکر رخصت ہوں گے تو سیدھے لاہور بلاول ہاﺅس آئیں گے اور یہاں بیٹھ کر سیاست کرینگے۔ وہ گذشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کررہے تھے۔ منظور وٹو نے مزید کہا موجودہ حکمران اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں اور عوام اب پھر پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آصف زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن