رائے ونڈ کے علاقہ دلدار کالونی مےں کئی ماہ سے مین ہولز کے ڈھکن غائب
رائے ونڈ کے علاقہ دلدار کالونی مےں کئی ماہ سے مین ہولز کے ڈھکن غائب
رائے ونڈ (نامہ نگار)سی او ےونٹ رائے ونڈ کی نااہلی مےن ہولز کے ڈھکن غائب، بارہا شکاےات کے باوجود چےف آفےسر کے کانوں پر جوں تک نہےں رےنگتی۔ تفصےلات کے مطابق رائے ونڈ کے گنجان آباد علاقہ محلہ دلدارکالونی، چارہ منڈی سٹرےٹ مےں کئی ماہ سے سےورےج کے ڈھکن غائب ہےں مقامی رہائشےوں کے مطابق آئے روز بچے اور ضعےف العمر افراد ان کھلے گٹروں مےں گر کر زخمی ہوچکے ہےں لےکن مقامی چےف آفےسر نے مذکورہ علاقہ کا دورہ کرنا مناسب نہےں سمجھا۔