• news

ڈاکٹروں کو پوسٹ گریجویشن الاونس کی ادائیگی کے حکم پر عملدرآمد نہ ہوسکا

ڈاکٹروں کو پوسٹ گریجویشن الاونس کی ادائیگی کے حکم پر عملدرآمد نہ ہوسکا

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت اور محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے پوسٹ گریجوایشن الاو¿نس کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔ گزشتہ 7 ماہ سے ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجوایشن الاو¿نس کی مد میں 5 ہزار روپے ادا نہیں کئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوری 2013ءمیں اعلان کیا تھا کہ 2 ہزار سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو 5 ہزار روپے سپیشل الاو¿نس کے طور پر دیئے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے اسی حوالے سے جنوری کی بجائے مارچ کی سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو بھجوائی مگر تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے احکامات پر عمل دارآمد کروائیں اور محکموں کا قبلہ درست کریں۔

ای پیپر-دی نیشن