• news

جماعتہ الدعوة: فلاح انسانیت کا ملتان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن مکمل

جماعتہ الدعوة: فلاح انسانیت کا ملتان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن مکمل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة ،فلاح انسانیت فاونڈیشن کا ملتان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ۔گزشتہ روز321خاندانوں میں ایک ہفتے کا خشک راشن تقسیم کیا گیا جبکہ اتوارکوبھی سینکڑوںخاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا جائے گا۔ ہزاروںافرادکوموٹربوٹس کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔دوسری طرف جماعة الدعوة،فلاح انسانیت فاونڈیشن کا ریلیف آپریشن تاحال جاری ہے ۔ ہیڈ محمد والا،بستی لنگڑیال ریلیف کیمپس گزشتہ روزختم کردئیے گئے جبکہ مرکزی ریلیف کیمپ قاسم بیلا،اور مظفرآباد ریلیف کیمپ قائم ہیں۔مجموعی طور پرتمام ریلیف کیمپوں میں روزانہ بنیادوں پر3300افراد کو پکا پکایا کھانا فراہم تاحال فراہم کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن