• news

حکومت نے پہلوانی کو فروغ نہ دیا تو کھیل چھوڑ دوں گا : عثمان بلو

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے فن پہلوانی زوال پذیری کا شکار ہے۔ حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی نہ ہونے اور رستم پاکستان کی کم انعامی رقم کی وجہ سے ملک کے کئی نامو ر پہلوان پہلوانی کے کھیل کو خیر باد کہہ رہے ہیں۔ اگر حکومت نے پنجاب کے اس روایتی کھیل کو فروغ نہ دیا تو میں بھی بہت جلد پہلوانی چھوڑ دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار رستم پاکستان نے حافظ آباد میں منعقدہ جشن آزادی دنگل کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن