• news

عمر امین کو دورہ زمبابوے کی دریافت کہا جا سکتا ہے

پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں شکست دے کر ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی جو اچھی پرفارمنس کہی جا سکتی ہے۔ زمبابوے کی ٹیم نئی اور دنیائے کرکٹ میں کمزور ٹیم تصور کی جاتی ہے مگر زمبابوے نے پاکستان سے پہلا ون ڈے جیت کر سنسنی پھیلا دی تھی جو لوگ زمبابوے کا میچ پاکستان سے دیکھنا بھی گوارہ نہ کرتے تھے۔ پاکستان کی پہلے میچ کی شکست سے اس سیریز میں بہت دلچسپی لے رہے تھے۔ زمبابوے کی ٹیم اتنی کمزور نہیں ہے جتنی تصور کی جا رہی تھی۔ پاکستانی ٹیم نے بھی اچھی پرفارمنس دی خاص کر عمر امین کو اس ون ڈے سیریز کی دریافت کہا جا سکتا ہے۔ احمدشہزاد نے ثابت کیا کہ وہ صرف ٹی 20 کے ہی کھلاڑی نہیں ہیں بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں بھی کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ مصباح الحق حسب عادت اچھا کھیلے اب زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے کو ہے۔ پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز بھی جیتے گی۔ میں آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ پاکستان کو ون ڈے اور ٹی 20 کیلئے ایک ہی ٹیم انا¶نس کرنی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن