• news

96 سالہ شخص کے لکھے گیت نے آئی ٹیون ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی

نیویارک (بی بی سی اردو) چھیانوے سالہ فریڈ سٹوبا کے اپنی بیوی کی یاد میں لکھے گئے گیت نے امریکہ میں آئی ٹیون ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی ہے۔ بل بورڈ میگزین کے مطابق فریڈ سٹوبا کے گیت نے کیٹی پیری اور لیڈی گاگا کے گیتوں کے ہمراہ آئی ٹیون ٹاپ 10 کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ فریڈ کی بیوی لورین رواں سال اپریل کے مہینے میں انتقال کر گئی تھیں۔ فریڈ کو موسیقی کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ انھوں نے یہ گیت ایک مقابلے میں شمولیت کے خیال سے لکھا تھا۔ انھوں نے اپنے گیت کو ڈاک کے ذریعے منتظمین کو بھیجا۔ یہ مقابلہ آن لائن تھا۔ منتظمین اس گیت سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے سٹوبا کے الفاظ کو دھن دی۔

ای پیپر-دی نیشن