چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں امن و امان سے متعلق آئندہ ہفتے اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد( نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے کراچی میں امن و امان سے متعلق آئندہ ہفتے اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں سندھ خصوصاً کراچی کی صورتحال پر غور کیاجائیگا۔اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے کئے جانے کا بھی امکان ہے۔