• news

یمنی وزیراعظم سلیم بسندوا قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

صنعاء (رائٹرز) یمنی وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ بتایا جاتا ہے سلیم بسندوا آفس سے گھر آ رہے تھے راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے ان کے موٹرکیڈ پر فائرنگ کر دی۔ واقعہ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ ان کے مشیر علی السراری نے بتایا فی الحال یہ نہیں بتا سکتے حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ تحقیقات کر رہے ہیں کہیں یہ واقعہ سکیورٹی کی ناکامی تو نہیں۔ لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے فائرنگ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن