• news
  • image

مشرف کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی، غازی عبدالرشید کے قتل کا مقدمہ نہیں بنتا: پولیس

مشرف کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی، غازی عبدالرشید کے قتل کا مقدمہ نہیں بنتا: پولیس

اسلام آباد (ثناءنیوز+ نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت آج پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ جسٹس نور الحق این قریشی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ ہارون الرشید غازی کی توہین عدالت کی درخواست کی 30 اگست کو ابتدائی سماعت کرنے کے بعد ہائیکورٹ نے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ستمبرکو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کو بھی دو ستمبر کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے لال مسجد کیس کی رپورٹ تیار کر لی ہے جسے آج ہائیکورٹ میں پیش کیا جائیگا۔ رپورٹ کے مطابق غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کا مقدمہ مشرف کیخلاف نہیں بنتا۔
توہین عدالت کیس

epaper

ای پیپر-دی نیشن