زمبابوے کرکٹ نے آج کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی نہ کی تو ٹیسٹ سیریز خطرے میں پڑ سکتی ہے
ہرارے (این این آئی)زمبابوے کرکٹ نے (آج)پیر کو ا پنے کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی نہ کی تو پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز خطرے میں پڑجانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمبابوے کے کھلاڑیوں نے حال ہی میں نئی پلیئرز ایسوسی ایشن قائم کی ہے جس نے دھمکی دی تھی کہ اگر انہیں میچ فیس ادا نہیں کی گئی تو وہ آخری ون ڈے نہیں کھیلیں گے۔ ایک کھلاڑی نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ اگر پیر تک پیسوں کی ادائیگی نہ ہوئی تو ٹیسٹ سیریز خطرے میں پڑجائے گی۔