صدر پی ایچ ایف قاسم ضیا، ملائیشیا سے وطن واپسی پر مستقبل کا فیصلہ کرینگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءملائیشیا سے واپسی پر اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف صدر قاسم ضیاءنے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ تک رسائی نہ کر سکنے پر ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور شروع کر دیا ہے تاہم اس بات کا اعلان ملائیشیا سے وطن واپسی کے بعد متوقع ہے۔