• news

صوابی : جرگے میں فائرنگ 3افراد جاں بحق، 4شدید زخمی

صوابی (این این آئی) سپین کانی ضلع صوابی میں صلح کے سلسلے میں منعقدہ جرگہ میں گولیاں چلنے سے ایک فریق کے باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہو گئے۔ برلورے حجرہ میں دو فریق عبداللہ و جہانگیر جنید اور کریم خان وغیرہ کے مابین صلح کے سلسلے میں ایک جرگہ ہو رہا تھا ایک فریق کے افراد نے طیش میں آ کر فائرنگ شروع کر دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن