• news

ملی یکجہتی کونسل کے عہدیداروں کے چنائو اورکونسل کو فعال کرنے کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم

 اسلام آباد(آن لائن) ملی یکجہتی کونسل نے عہدیداروں کے چنائو اورکونسل کی فعالیت کیلئے علامہ ساجد نقوی کی سربراہی میں6 رکنی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی ایک ماہ میں مولانافضل الرحمن، سید منور حسن و دیگر قائدین سے مل کر اپنی رپورٹ کونسل میں پیش کرے گی۔ باوثوق ذرائع نے ’’آن لائن‘‘ کو بتایاکہ ملی یکجہتی کونسل نے عہدیداروں کے انتخاب کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے جس کی سربراہی قائم مقام سربراہ ملی یکجہتی کونسل علامہ ساجد نقوی کرینگے جبکہ اس کے ممبران میں آصف لقمان قاضی، پیر محفوظ مشہدی، حافظ عاکف سعید،مولانا محمد امین شہیدی اور ڈاکٹر عبدالرئوف اورکزئی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن