30 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کیلئے اعلیٰ اختیاراتی بورڈٖ کا اجلاس رواں ہفتے بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد(آئی این پی) گریڈ 21کے افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی بورڈٖ کا اجلاس رواں ہفتے کے دوران طلب کرنے کا فیصلہ۔ گزشتہ ہفتہ یہ اجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا۔ مختلف سروس گروپوں کے 30 سے زائد افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دی جائیگی۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہوم ورک مکمل کر لیا، حالیہ حکومت کے آنے کے بعد گریڈ 21 کے افسروں کو گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔