ہٹ دھرمی اور کرپشن محکمہ میں برداشت نہیں کی جائیگی: خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد (اے پی اے ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حملوں کی روک تھام کیلئے ریلوے پولیس کو دہشت گردی کے خلاف تربیت دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ 2002ء سے ریلوے پولیس کو دہشت گردی کی روک تھام کی تربیت نہیں دی گئی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پہلے مرحلہ میں ریلوے کے 100 پولیس اہلکاروں کو اس تربیت کیلئے نامزد کیا جائیگا۔ پاکستان ریلویز کی گاڑی کو صحیح سمت کی جانب دھکیل دیا ہے جو اب بہتری کی طرف گامزن ہے۔ پاکستان ریلویز یکم جولائی 2013ء سے 20 اگست 2013ء تک صرف 50 روز میں 2 ارب 92 کروڑ روپے کما چکی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 670 ملین روپے زیادہ ہے۔