دریائے سندھ کا سیلاب گھٹنا شروع، پنجاب سندھ کے کئی علاقے بدستور زیر آب
کوٹری ( اے پی پی ) دریائے سندھ میں بھی سیلابی پانی میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے ۔ سیلابی پانی میں کمی کے باعث کشمور ، نوشہرہ فیروز کے علاقوں میں بھی سیلابی پانی میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع جام شورو کے علاقے علی آباد ، مانجھن اور منصور آباد سمیت دو سو سے زائد دیہات زیرآب ہیں اور کچے کے علاقے میں سبزیوں اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق سکھر اورگڈو بیراج میں پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث جام شورو ، سٹپاری اور ٹھٹھہ کے علاقوں میں سیلابی پانی کم ہونا شروع ہو گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ آئندہ 15روز میں مذکورہ علاقوں کے مکین اپنے گھروں کو لوٹنا شروع ہو جائیں گے ۔ضلع راجن پور میں لوگوں کی گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ہے۔دریائے سندھ کا سیلابی ریلا سکھر بیراج سے کوٹری بیراج کی طرف آرہا ہے۔