ایف بی آر نے دو ماہ میں 239 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کر لیا
اسلام آباد (آئی این پی) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ایف بی آرنے 239 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کرلیا۔ ایف بی آر کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 29 اگست تک مقامی سطح پر سیلز ٹیکس وصولی میں 93.2 اضافہ ہوا، جبکہ مجموعی ٹیکس وصولی 239 ارب 43 کروڑ روپے رہی، گذشتہ مالی سال اس عرصے کے دوران صرف 176 ارب 88 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا، اس طرح مجموعی ٹیکس وصولی میں 35 فیصد اضافہ ہوا، صرف اگست کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 66 فیصد اضافے سے 116 ارب 22 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔