رمضان المبارک میں عمرہ کیلئے آنے والے زائرین میں 12ہزار سے زائد کے قیام کی مدت ختم ہو چکی ہے : سعودی عرب
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی وزارت حج نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ کیلئے آنے والے زائرین میں 12ہزار سے زائد کی سعودی عرب میں قیام کی مدت ختم ہو چکی ہے اور ان افراد کو حج سے قبل ان کے ممالک روانہ کر دیا جائیگا۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج کے ترجمان نے بتایا کہ وزارت حج ایسے تمام افر اد کے کیسوں کا جائزہ لے رہی ہے اور ان افراد کو حج سیزن سے قبل ان کے ممالک روانہ کر دیا جائیگا۔