• news
  • image

سندھ پولیس کی کارکردگی، واچ لسٹ میں مرحومین کے نام بھی شامل کر دیئے

سندھ پولیس کی کارکردگی، واچ لسٹ میں مرحومین کے نام بھی شامل کر دیئے

کراچی (ثناءنیوز) سندھ پولیس کی پھرتیاں مقتولین کی نگرانی شروع کر دی، سندھ پولیس نے واچ لسٹ میں مرے ہوئے لوگوں کو بھی شامل کر لیا، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول کے تحت مشکوک افراد کی فہرستیں وفاق کو ارسال کی گئی ہیں اس میں کم از کم 12 ایسے افراد کے نام شامل ہیں جو اس دنیا میں نہیں ہیں مولانا عبدالغفور ندیم ، مولانا حافظ الرحمن ، ڈاکٹر ارشد وحید ہلاک ہو چکے ہیں۔ سندھ پولیس نے وفاق کو بھیجی گئی فہرست میں بعض ایسے افراد کو بھی مشکوک قرار دیا ہے جن کو ایک درجن سے زائد سکیورٹی گارڈز خود پولیس نے فراہم کر رکھے ہیں جن میں اہلسنت والجماعت کے مولانا اورنگزیب فاروقی اور تحریک نوجوانان اسلام کے طارق محبوب شامل ہیں ۔دونوں افراد کو پولیس نے مشکوک قرار دیا ہے ۔جی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سندھ پولیس مشکوک افراد کی نقل و حرکت اور ان کے کوائف پر مکمل نظر رکھتی ہے ۔ جبکہ مشکوک قرار دیئے گئے افراد کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا جاتا ہے۔ فہرست میں شامل مولانا عطاالرحمن ایئربلیو حادثہ میں جاں بحق ہو چکے ہیں فہرست میں شامل اظہار الحق کو اصباد الحق لکھ دیا ہے جو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں حیران کن طور پر اس فہرست میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو نہ صرف جلسوں سے خطاب کرتے ہیں بلکہ خود کراچی پولیس انہیں سکیورٹی بھی فراہم کر رہی ہے۔
واچ لسٹ

epaper

ای پیپر-دی نیشن