گورنر مکہ کا حج کے موقع پر غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف سزاﺅں کا اعلان
گورنر مکہ کا حج کے موقع پر غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف سزاﺅں کا اعلان
مکہ (اے پی پی) گورنر مکہ پرنس خالد الفیصل بن عبدالعزیز نے حج کے موقع پر غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف سزاﺅں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پکڑے جانے والے شخص کو فوری طور پر ڈی پورٹ اور دس سال کیلئے بلیک لسٹ کر دیا جائیگا۔ گورنر مکہ نے حج مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر حج سیزن کیلئے قواعد وضوابط کی منظوری کا اعلان بھی کیا۔ گورنر مکہ پرنس خالد الفیصل بن عبدالعزیز نے کہا کہ عام طور پر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ عمرہ پر آنے والے عازمین مقررہ وقت میں واپس جانے کے بجائے غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کرلیتے ہیں اور وہ حج کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔