• news

”کراچی اور فاٹا میں دھاندلی کے واضح شواہد ہیں، دوبارہ انتخابات کرائے جائیں“

”کراچی اور فاٹا میں دھاندلی کے واضح شواہد ہیں، دوبارہ انتخابات کرائے جائیں“

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے الیکشن کمشن سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی اور فاٹا جہاں دھاندلی کے واضح شواہد بھی موجود ہیں، الیکشن کمشن اپنی غیر جانبداری اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے ان تمام مقامات پر بوگس نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فوج کو پولنگ بوتھ کے اندر متعین کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ اجلاس میں منظور کی گئی متفقہ قرارداد میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد، اس کی تیاریوں، الیکشن کمشن کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن کا پورا عمل ایم کیو ایم کے ہاتھوں میں دیا گیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا حکومت پاکستان امریکہ سے فی الفور ڈرون حملے بند کرانے کا مطالبہ کرے۔
جماعت اسلامی/ مجلس شوریٰ

ای پیپر-دی نیشن